Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 3دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں 3 دہشتگرد جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افرادجاں بحق ہو گئے۔

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روک کرشہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 35 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا جس میں 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈزبھی شامل ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار رکشے کے ذریعے باچا آباد کے علاقے میں راشن لے کر جارہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر دونوں اہلکار اور ایک راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے میں ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے ۔

 

ٹیگس