Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ ایران کا انعکاس

پاکستان کے آرمی چیف آرمی چیف کے دورہ ایران کا پاکستان کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

ریڈیو پاکستان، ڈان نیوز، ڈیلی پاکستان اور اسی طرح اے آر وائی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران اور ایرانی حکام خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ہونے والی ملاقات کو دوجانبہ روابط کے استحکام اور فروغ کے لئے اہم قرار دیا۔

پاکستانی آرمی چیف پیر کے روز ایک اعلی سیکورٹی اور فوجی وفد کی سربراہی میں ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، ایرانی آرمی سپہ سالار میجر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی"، ایڈمیرل علی شمخانی،ایران کے صدر حسن روحانی،

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور سپاہ پاسداران انقلاب  اسلامی کے کمانڈربڑیگیڈیئر جنرل حسین سلامی کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی آرمی چیف کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہے انہوں نے اس سے پہلے اکتوبر کے مہینے میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

حالیہ سالوں کے دوران ایران و پاکستان کے اعلی فوجی حکام کے دوروں میں اضافہ ہوا ہے اور ان دنوں پاکستانی آرمی چیف کے دوسرے سرکاری دورہ ایران سے باہمی عسکری سفارتکاری کے فروغ کیلئے دو ہمسایہ اور دوست ممالک کے پختہ عزم  کا آئینہ دار ہے۔

مشترکہ سرحدوں میں امن و امان کا قیام ، انتہاپسندی کی روک تھام، سرحدوں پر دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت کی روک تھام اور اسمگلنگ کیخلاف جنگ کا جائزہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورہ ایران کے اہم ترین مقاصد میں سے تھے۔

ٹیگس