Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم اورامریکی صدرکی ٹیلی فونک گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں باہمی اور علاقائی امور، کشمیر کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے اور افغان امن اور مفاہتی عمل کےلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے اس عمل کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم اورامریکی صدرکی ٹیلی فونک گفتگو ایسے میں ہوئی ہے کہ جب امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتا چلا آیا ہے جسے پاکستان کی سیاسی و مذھبی جماعتیں اورعوام نے پاکستان کے داخلی امور میں امریکی مداخلت قرار دیا ۔ پاکستان کے عوام کا کہنا ہے کہ امریکہ نہ فقط  پاکستان کا دوست نہیں ہے بلکہ وہ دوستی کے لبادے میں پاکستان سے دشمنی کررہا ہے۔

ٹیگس