Nov ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • سنگین غداری کیس، مشرف کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے حکم صادرکیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں پانچ دسمبر تک بیان ریکارڈ کرائیں ۔

جمعرات کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔
خصوصی عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پر اظہارِ برہمی کیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پانچ دسمبر کو پراسیکیویشن ٹیم پوری تیاری کے ساتھ پیش ہو۔ عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف پانچ دسمبر سے قبل کسی بھی دن اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ جمعرات کو سنانے والی تھی لیکن بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے سے روکنے کی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو سابق صدر کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے آرمی چیف جنرل باجوا کی مدت ملازمت میں صرف چھے مہینے کی توسیع کی منظوری دی ہے-

ٹیگس