Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سب سے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پاکستانی وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے جسٹس گلزار کو پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے کے لئے تعینات کردیا ہے اور اس کا اطلاق اکیس دسمبر سے ہوگا - جسٹس گلزار احمد موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے - موجودہ چیف جسٹس بیس دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہور ہے ہیں جس کے بعد اکیس دسمبر کو جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے - وزارت قانون نے بائیس نومبر کو جسٹس گلزار ا حمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامز کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی تھی ۔