Dec ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • وزیراعظم کی بریت کی اپیل مسترد

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی اپیل پر فیصلے کو موخر کردیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس کی سماعت کی۔
اس رپورٹ کے مطابق جسٹس راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اس میں اور کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دی ہیں، لہذا یہ ممکن نہیں ہے کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت کے دوران حتمی دلائل پیش کئے جائیں۔ عدالت نے اعلان کیا ہے کہ اس کیس میں بریت کی تمام درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔