Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • نواز شریف کا ممکنہ زھرخورانی کا ٹیسٹ کرانے کی تجویز

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں ممکنہ زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے میڈیکل کنسلٹنٹ ڈیوڈ لارنس کی جاری کردہ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کا تعین نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ممکنہ زہر خورانی کا ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے نواز شریف کے دل کے ٹشوز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دماغ کو خون پہنچانے والی اسی فی صد شریانیں بند ہونے کی وجہ سے انہیں فالج کا خطرہ لاحق ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل کنسلٹنیٹ نے نواز شریف کو مکمل نگہداشت میں رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دل کے اسکین اور خون کے مزید تجزیوں کے بعد ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کرپشن کے الزام میں جیل کی سزا پانے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ان دنوں لندن میں زیرعلاج ہیں۔ انہیں پاکستان کی ایک عدالت نے طبی بنیادوں پر جیل سے رہا کرنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

ٹیگس