Dec ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی

پاکستان میں ایف سی اور پولیس کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں ایک ہی وقت میں فورسز پر دو حملے ہوئے، پہلا واقعہ گومل کے علاقہ رغزئی مانجھی میں فرنٹیئرکانسٹبلری (ایف سی) کی گاڑی پر فائرنگ کا پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجےمیں دو ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئےجبکہ دوسرا واقعہ تھانہ گومل کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ایس ایچ او عنایت اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں او زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔

ٹیگس