Dec ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • رحیم حیات قریشی ایران میں پاکستان کے نئے سفیر

پاکستان کی وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں اورکئی اہم ممالک میں سفیروں اور قونصل جنرلز تبدیل کردیئے ہیں جن کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے بھی دے دی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے 21 سینیئر افسران کو تبدیل کردیا ہے۔ رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا تبادلہ کر کے انہیں جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کردیا گیا ہے اورجرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی میں پاکستانی سفیر ہونگے۔

شفقت علی خان روس میں پاکستانی سفیر ہونگے اورایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان میں سفیر ہونگے۔

ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں، محمد طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی جی کاونٹر ٹیررزم وزارت خارجہ احمد فاروق ڈنمارک کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں۔

ممتاززہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں سفیر نامزد کیا گیا ہے، ظفراقبال رومانیہ، محمد خالد اعجاز ارجنٹینا میں سفیر تعینات ہونگے۔ میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی اردن، وائس ایڈمرل (ر) اطہر مختار مالدیب میں سفیر تعینات کیے گئے ہیں۔

مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ، ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینگال، سردار اظہرطارق کو کرغیزستان میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس