Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیر داخلہ کرپشن کےالزام میں گرفتار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ 24 دسمبر کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نارروال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں گرفتارکرلیا ۔

ترجمان نیب کے مطابق احسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑتھی، احسن اقبال کا طبی معائنہ کرایا جائے گا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روزنیب حکام نے اسپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ پراجیکٹ کی تعمیرات ابھی نامکمل ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے غیرقانونی نوٹس بھیجا، نیب کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دیے تھے لیکن نیب نے 24 دسمبر کو کس بنیاد پر طلب کیا ہے، میں نے نیب کے سوالوں کا تفصیلی جواب دیا ہے، ہم نہ پہلے دباؤ میں آئے اور نہ اب آئیں گے۔ ہم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لئے 24 دسمبر کو پیش نہیں ہوں گے۔ 27 دسمبر کو بی بی شہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے، ہمارےساتھ  72 لوگ ہوں یا 72 ہزار، ہم لیاقت باغ جائیں گے۔

ٹیگس