Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: بیلسٹیک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹیک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلسٹیک میزائل غزنوی کے تجربے سے ملک کے میزائل نظام میں اضافہ ہوا ہے - آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ میزائل دو سو نوے کلومیٹر تک مختلف اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بیلسٹیک میزائل غزنوی کے نئے تجربے کے موقع پر پاکستان کے اعلی فوجی کمانڈران بھی موجود تھے اور ان فوجی کمانڈروں نے دفاعی ماہرین کی مہارتوں کی تعریف کی - آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیتی مشق کے طور پر کئے گئے میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا -