Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مسترد

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے چودہ رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے خط پر اعتراض لگانے کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ کو واپس کردیا ہے۔صوبائی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ ایک خط کے ذریعے مریض کی بیماری کے بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی لہذا میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹیں اسے ارسال کی جائیں۔

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان کی کئی خواہشات ہیں لیکن ہم ان کی خواہشات کے مطابق فیصلہ نہیں کرسکتے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے مالی بدعنوانیوں کے الزام میں قید کی سزا کاٹنے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ایک ماہ کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی جس کے اختتام پر سابق وزیراعظم نے تئیس دسمبر کو قیام امن میں توسیع کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس جمع کروائی تھیں جنہیں صوبائی حکومت نے مسترد کردیا تھا۔لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں نواز شریف کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ان کی بیماری کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ٹیگس