Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا، بڑے اجتماعات پر لگ سکتی ہے پابندی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے اور اجتماعات پر پابندی کی تجاویز دی گئی ہیں -

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید نو کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کو پاکستان سپر لیگ جیسے بڑے اجتماعات پر پابندی اور اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے-

گذشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں سامنے آئے تھے جس کے بعد صوبائی سطح پر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تیرہ اور ملکی سطح پر یہ تعداد سولہ ہوگئی ہے -

اس سلسلے میں صوبائی محکمہ صحت کا اجلاس سندھ کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی سربراہی میں اعلی سطح پر منعقد ہوا - اجلاس کے بعد محمکہ صحت کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف اہم فیصلے کئے گئے -

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کراچی ائیرپورٹ پر اپنا صحت ڈیسک قائم کرے گا اور بیرون ملک سے آنے والے تمام مریضوں کی اسکریننگ کی جائے گی -

ٹیگس