Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو سو چھیالیس ہوگئی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح سے عمل کرے۔

پاکستان میں بھی عالمی وبا قرار دئے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پورے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دوسو چھالیس تک جا پہنچی ہے-

پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ سندھ میں مزید نو کیسز کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک سو اکیاسی اور ملک میں دوسو چھالیس ہوگئی ہے-

اس درمیان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ قوم نے اگر احتیاط نہ برتی تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ عمران خان نے قوم کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی خاصیت تیزی سے پھیلنا ہے لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بحیثیت قوم اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کہا کہ نے کہ کورونا وائرس کے تعلق سے سبھی کو سوجھ بوجھ سے کام لینا ضروری ہے کیونکہ مجھے خوف ہے کہ اس سے ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کورونا سے گھبرانے کے بجائے سب کو احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے کورونا کا خاتمہ کرنے کے لئے قومی عزم کی ضرورت ہے۔

ٹیگس