Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • شاھد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے ورانٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور بعض دیگر رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔
اس رپورٹ کے مطابق عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ کراچی کی احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے الزام عائد کیا ہے کہ دورانِ تحقیقات معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کی تقرری غیر قانونی ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کو دس اپریل کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

 

ٹیگس