Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد 1593 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ  پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 593 بتائی گئی ہے اس کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 502 رپورٹ ہوئی ہے۔ بلوچستان میں141، خیبر پختونخواہ میں 192 جبکہ اسلام آباد میں 43 اور گلگت بلتستان میں 116 افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہو گئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ کے پیش نظر پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن  ہے اور ہوائی سروسز بند ہیں جبکہ دہلی میٹرو کو بھی آئندہ چودہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس