Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا وائرس  کے مریضوں میں اضافہ

پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد اور اموات میں اضافے کی خبر ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف صوبوں میں کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد ایک ہزار نو سو کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ 
پاکستان کی وزارت صحت نے سندھ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کورونا وائرس میں مزید پچانوے افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے اکسٹھ نئے متاثرین کا پتہ چلا ہے جن میں سے اکتالیس کا تعلق کراچی سے، چودہ کا حیدرآباد سے اور دو کا تعلق جامشورو سے بتایا گیا ہے۔
اسکے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے سات نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے سات نئے کیس ریکارڈ کے گئے جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد چھے سو اٹھاون ہو گئی ہے۔ 
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پچیس اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چھیتر بتائی گئی ہے۔ 

 

ٹیگس