Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی ہزار کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں متاثرین کی تعداد ڈھائی ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔دریں پاکستان میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب مریض کا پلازما کا عطیہ امید کی کرن بن گیا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافے کے بعد جمعہ کو متاثرین کی تعداد ساڑھے چار ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ کورونا سے اب تک پینتیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اس درمیان پاکستانی وزارت صحت کے مطابق جہاں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا وہیں اب تک ایک سو چھبیس افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں- کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجاب ہے جہاں نو سو سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ سندھ میں یہ تعداد آٹھ سو کے قریب پہنچ رہی ہے- خیبر پختونخواہ میں بھی متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور وہاں یہ تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں ایک سو نوے اور بلوچستان و اسلام آباد میں بالترتیب ایک سو انہتر اور اڑسٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں-

دریں پاکستان میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب مریض کا پلازما کا عطیہ امید کی کرن بن گیا ہے - پاکستانی میڈیا کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والے یحیی جعفری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوں نے اس مرض میں تشویشناک حالت میں پہنچنے والے افراد کے علاج کے لئے اپنا پلازما عطیہ کر دیا ہے-

ٹیگس