Apr ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ کورونا متاثرین کی تعداد 4322، ہلاک 63

دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے جس کی لپیٹ میں پاکستان بھی آ گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 63 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 248 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4322 ہو گئی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح اس مہلک وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 572 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2171، سندھ 1036، بلوچستان 212، خیبر پختونخوا میں 560،  پاکستان کے زیر انتطام  کشمیر میں 28 ، اسلام آباد میں 102 اور گلگت بلتستان میں 213 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ٹیگس