Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • کورونا کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے: پاکستان

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 38 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 254 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 38 ہو گئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 26 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے۔

انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر رفیق خانانی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وائرس کی ایک سے دوسروں میں منتقلی شدت اختیار کرنے لگی ہے اور اگر عوام نے اس وائرس کے دوسرے مرحلے کو سنجیدہ نہ لیا تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔

 

ٹیگس