Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا متاثرین اور اموات میں مزید اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد چھے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹنے میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کے چھے ہزار تین سو چھیالیس اور اموات ایک سو تیرہ ہوگئی ہیں ۔ 
پاکستانی ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرین میں چھیالیس افراد کی حالت نازک ہے جبکہ ایک ہزار پانچ سو اٹھاون افراد صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے رخصت ہو چکے ہیں۔ 
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ پنجاب بدستور دیگر صوبوں سے آگے ہے جہاں کورونا کے اکہتر نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرین کی تعداد تین ہزار سولہ اور ہلاکتیں اٹھائیس ہوچکی ہیں۔ 
دوسرا نمبر صوبہ سندھ کا ہے جہاں مزید ایک سو پچاس افراد کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک ہزار چھے سو اڑسٹھ ہوگئی ہے ۔ صوبہ سندھ میں چھے نئی اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کے اکتالیس تک پہونچ گئی۔ 
صوبہ خیبر پختونخوا متاثرین کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد آٹھ سو پینسٹھ ہو چکی ہےاور اموات کی  تعداد اڑتیس بتائی گئی ہیں ۔
بلوچستان میں انتس نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد دو سو ستتر ہوگئی ۔ گلگت بلتستان میں بدھ کو کورونا کا صرف ایک نیا کیس سامنے آیا جس کے بعد کورونا کے کل متاثرین کی تعداد دو سو چونتس بتائی گئی ۔
اسلام آباد میں بدھ کو نو نئے کیس سامنے آئے اور کل متاثرین کی تعداد ایک سو چالیس اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین نئے کیس کے بعد متاثرین کی تعداد چھیالیس بتائی گئی۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار دو سو اسّی ٹسٹ انجام دیئے گئے جس کے بعد ملک میں کورونا ٹسٹ کی تعداد تہتر ہزار چار سو انتالیس ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پانچ سو اٹھاسی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے آنسولیشن کی سہولت موجود ہے۔ 

ٹیگس