May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • کورونا کا حل لاک ڈاؤن نہیں، ویکسین ہے: قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ تأثر دیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کا حل لاک ڈاؤن ہے جبکہ یہ درست نہیں ہے، کورونا کا حل لاک ڈاؤن نہیں بلکہ ویکسین ہے ۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک میں کورونا کے تعلق سے کوئی کنفیوژن نہیں ہے اور اس بارے میں حکومت کی پالیسی بالکل واضح اور شفاف ہے اور اس میں پیپلز پارٹی کے مشورے بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سے بھی مشورت ہوتی ہے اور وزیر اعظم عمران خان ان کی بات غور سے سنتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی غیر حاضری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا کے بارے میں صبح سے شام تک میٹینگیں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس