May ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • کورونا کے ساتھ گزارا کرنا ہو گا: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب تک کوئی ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور لاک ڈاؤن میں برتی جانے والی نرمی سے وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گا مگر ہم اب مزید لاک ڈاؤن بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ لاک ڈاؤن کیا تاہم مزید اگر جاری رکھا گیا تو لوگ بھوک سے مرنا شروع ہو جائیں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے یورپ، امریکہ اور چین میں لاک ڈاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں پاکستان جیسی غربت نہیں پائی جاتی مگر پاکستان میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پندرہ کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگس