May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے حالیہ بیان کو دھمکی آمیز قرار دیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے بیان کو دھمکی آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کشمیر کے حالات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ نئی دہلی کشمیر میں کشیدہ صورت حال سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، انسانی حقوق کو پامال کر رہی اور مسلم علاقوں میں ریاستی دہشتگردی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے مقامی باشندوں کی استقامت اس ظلم کا براہ راست نتیجہ ہے جو اس علاقے کے عوام پر ڈھائے جا رہے ہیں اور کشمیریوں کی جد و جہد کو دہشتگردی سے ربط دینے کی ہندوستانی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ٹیگس