May ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا کیسز کی تعداد چون ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد چون ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس مئی کو پاکستان میں مزید ایک سو تہتر مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چون ہزار چھے سو بیس اور مرنے والوں کی تعداد گیارہ سو اڑتیس ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور لاک ڈاؤن بھی کیا گیا تھا،  بعد ازاں رواں ماہ کی نو تاریخ کو لاک ڈاؤن نرم کرتے ہوئے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد جو وائرس سے کم متاثرہ علاقوں میں شامل تھا اب وہاں بھی دن بدن کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار چار سو ستاون سے بڑھ کر ایک ہزار پانچ سو بیانوے جبکہ اموات کی تعداد چودہ  تک جا پہونچی ہے۔ پاکستان میں سترہ ہزار ایک سو اٹھانوے افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس