May ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج نے منائی سادگی سے عید، فوجی سربراہ کی بڑی دھمکی

پاکستان فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ متنازع حالت بدلنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے عید کے دن لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستانی فوج کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ ایل او سی پر ہندوستان کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا مقصد، کشمیر کی صورتحال سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اس کی متنازع حالت کو بدلنے کی ہر کوشش کو ہم ناکام بنا دیں گے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج، کشمیریوں کی آزادی کی امنگ کو کبھی بھی ختم نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے دباؤ اور مظالم کے باوجود کشمیریوں کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہی کے لئے پاکستانی فوج اس بار عید بہت سادگی سے منا رہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باوجوا کا کہنا تھا کہ فوج ہر طرح سے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

 

ٹیگس