May ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۶ Asia/Tehran
  • طیارہ سانحے کے ذمہ دار سزا سے نہیں پچ سکیں گے، وزیر شہری ہوا بازی

پاکستان کے وزیر شہری ہوابازی نے کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بائیس جون کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ  ساز کمپنی اور حکومت فرانس کی گیارہ رکنی  ٹیم دو روز قبل پاکستان پہچ چکی ہے اور اس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ  میں مرنے والوں کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی اور جو بھی ذمہ دار ہوا وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔
قابل ذکر ہے پاکستان کی قومی ایئر لائن کا ایک مسافر طیارہ بائیس مئی کو لینڈنگ سے تھوڑی دیر قبل کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ اس حادثے میں ستانوے افراد جاں بحق  ہوگئے تھے جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ٹیگس