May ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا خواہاں نہیں: قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا خواہاں نہیں ہے۔

پاکستان کے ایٹمی تجربے کی بائیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقت کے حصول کا مقصد ملکی دفاع اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، خطے میں غیر روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے حق میں نہیں ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک خطے میں امن و سلامتی چاہتا ہے اور ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حثیت سے تحمل اور برداشت کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو ہندوستان کے ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹم بم کا تجربہ کیا تھا۔ پاکستان اور ہندوستان دونوں ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں اور دونوں ہی ملکوں نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

پچھلے ایک برس سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی نے جنوبی ایشیا کے ان دو ایٹمی ملکوں کے درمیان محاذ آرائی کے سنجیدہ خطرات پیدا کر دئے ہیں۔

ٹیگس