Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے لئے غیر ملکی پروازوں کے سلسلے کا آغاز ہوا

پاکستان کے لئے غیر ملکی پروازوں کا سلسلہ یکم جون سے شروع ہو گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کے بعد یکم جون سے غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے تین سو ستّر مسافروں کو لے کر امارات ایئر لائن کی پرواز دبئی سے کراچی پہنچ گئی جبکہ دبئی واپسی پر اس پرواز سے سینتالیس مسافروں کے روانہ ہونے کی اطلاع ہے۔

کورونا وائرس کی بنا پر ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستانی فضائی حدود بند تھیں اور سرکاری اعلان کے بعد دبئی سے امارات ایئر لائنز کی معمول کی یہ پہلی غیرملکی پرواز تھی جو پاکستان کے شہر کراچی پہنچی۔

سول ایوی ایشن اور محکمۂ صحت کی ٹیموں نے کراچی پہچنے والے مسافروں کی ہوائی اڈے پر کورونا اسکریننگ کی اور ٹیسٹنگ کیلئے نمونے حاصل کئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو کم از کم اڑتالیس گھنٹے تک آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

اُدھر قطر ایئر لائن کی ایک اور پرواز دو جون کی درمیانی شب کراچی پہنچ رہی ہے۔

ٹیگس