Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • عرب ممالک سے پاکستان پہنچنے والے مسافر کورونا میں مبتلا

عرب ممالک منجملہ سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز ایک پرواز سے دو سو چھیالیس پاکستانی شہری کراچی ایئرپورٹ پہنچے جن میں سے ایک سو تیئیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکومت سندھ نے بیرون ملک سے جناح ٹرمینل کراچی پہنچنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کرنے اور انہیں ایس او پیز کے مطابق قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی عرب سے جناح ٹرمینل پہنچنے والے کل دوسو چھیالیس مسافروں میں سے ایک سو تیئیس افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی تھی اور اعلان کیا تھا کہ مسافروں کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے تاہم حکومت سندھ نے کوویڈ نائینٹین کی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر کراچی پہنچنے والے ہر مسافر کے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ان مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

ٹیگس