Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ٹی ٹی پی کا سرغنہ اقوام متحدہ کی بلیک لیسٹ میں شامل

اقوام متحدہ نے اسلام آباد کی پیشکش پر تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اقوام متحدہ نے جمعے کو ایک رپورٹ میں دہشتگرد گروہ طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی محسود کو بلیک لسٹ کر دیا اور اعلان کیا کہ محسود اب کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکتا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نور ولی محسود کو داعش اور القاعدہ جیسے دیگر دہشتگرد گروہوں کی مانند اس بین الاقوامی ادارے کی بلیک لسٹ میں قرار دے دیا گیا ہے اور اس پر سفری پابندی عائد کئے جانے کے ساتھ ہی مختلف ملکوں کے بینکوں میں موجود اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ نور ولی محسود پاکستان میں ہزاروں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دو ہزار چودہ میں پیشاور میں آرمی پبلیک اسکول پر حملہ کر کے تقریبا ایک سو پچاس طلبا و اساتذہ کو قتل کر دیا تھا جس پر پوری دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک بڑا دہشتگرد گروہ شمار ہوتا ہے ۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس