Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • گستاخ سیدہ (س) گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سمن آباد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ مولوی اشرف جلالی کے مدرسے پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تحریک لبیک کے سربراہ مولوی اشرف آصف جلالی کو لاہور کے علاقے شاد باغ میں واقع ان کے مدرسے مرکز صراط مستقم سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سمن آباد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ مولانا اشرف جلالی کے مدرسے پر چھاپہ مارا ہے اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری مولانا اشرف جلالی کے مدرسے کے باہر تعینات ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ آصف جلالی کے خلاف 19 جون کو لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مولانا امتیاز کاظمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اشرف جلالی نے اپنی تقریر میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے سخت رد عمل کا اظہارکیا تھا اور ان کے خلاف پورے پاکستان میں مظاہرے ہوئے۔

اسکے علاوہ 2 روز قبل لاہور میں اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پوری تاریخ کا میں نے مطالعہ کیا ہے، مجھے سیدہ فاطمہؑ کا گستاخ کہیں نظر نہیں آیا، مگر آج مولوی جلالی کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے، جس نے سیدہؑ کی شان میں گستاخی کی ہے۔

مذکورہ کانفرنس میں حضرت سیدہ فاطمہ (س) کے گستاخ کے خلاف اہلسنت کی جانب سے بھرپور مذمت کے ساتھ ساتھ مولوی جلالی سے لا تعلقی کا اعلان کیا گیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس