Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی صدر کی کشمیری عوام سے حمایت

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے قومی دن کے موقع پر ایوان بالا سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حکومت ہند کی طرف سے گزشتہ سال پانچ اگست کو انجام پانے والے اقدامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت مسئلے کے حل تک کوئی بھی حکومت وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتی۔

عارف علوی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ قرارداد نمبر سینتالیس کے تحت کشمیر میں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا وعدہ پورا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مسئلے پر کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اہالیان کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس