Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا مہار، صحت یابی کا تناسب نوے فیصد

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کا تناسب  نوے فی صد تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں دو لاکھ تراسی ہزار چار سو تہتر کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے دو لاکھ انسٹھ ہزار چھے سو چار مریض صحتیاب  ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں  کورونا کے فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر صرف سترہ ہزار آٹھ سو رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آٹھ اگست کی صبح تک پاکستان بھر میں کورونا کے صرف دو سو چونتیس نئے کیس سامنے آئے اور صرف چار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

پاکستان میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب رہے ہیں جہاں بالترتیب ایک لاکھ تیئیس ہزار اور چورانوے  ہزار سے زیادہ کیسز رکارڈ ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر مختلف شعبوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس