Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • قبلۂ اول سے خیانت پر پاکستان کی متحدہ عرب امارات پر نکتہ چینی

پاکستان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی استواری کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی برقراری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے، فلسطین اور عالم اسلام کے لئے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

اس بیان میں پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ اسلام آباد فلسطینیوں کے لئے منصفانہ اور پائیدار امن منجملہ ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی استواری کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو حماقت سے تعبیر کیا کہ جس کا نتیجہ علاقے میں استقامتی محاذ کی تقویت کے سوا اور کچھ برآمد نہیں ہو گا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس