Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • پاک ایران تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے ایک پڑوسی ملک کی حیثیت سے ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے۔ عمران خان نے علاقے کے دیگر ملکوں کے ساتھ بھی اپنے ملک کے تعلقات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان خطے کے اہم ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران میں پیشرفتہ بلدیاتی انتظام اور خاص طور سے تہران کی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں کی ترقی کے لیے تہران کے ماڈل سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس