Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

افغانستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ روس کیساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور طویل مدتی کثیر الجہتی شراکت داری کا امکان موجود ہے۔

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی، روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر روس کا دورہ پر ہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ آج جمعرات کے روز ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے روس پہونچے ہیں۔

روس کے دورہ پر روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے روشن امکانات ہیں اور روس کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر الجہتی شراکت داری کا امکان موجود ہے۔

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائڈ لائن پر شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے ہم منصب سراج الدین مہریدین کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگس