Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۰:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں مسلسل کمی

پاکستان کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بدھ کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے چھے سو پینسٹھ نئے مریضوں اور چار نئی اموات کا اندراج کیا گیا جبکہ اس دوران کورونا کے مزید چار سو ننانوے مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے۔
اس وقت پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ تین ہزار نواسی ہے جن میں سے چھے ہزار تین سو ترانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ دو لاکھ نوے ہزار سات سو ساٹھ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد پانچ ہزارنو سو چھتیس بتائی گئی ہے۔

ٹیگس