Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے بلوچستان میں چار دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی سیکورٹی فورس نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں ایک کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دینے کا دعوی کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارووائی کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ لاجسٹک اڈے سمیت کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اس سے قبل یکم ستمبر کو محکمۂ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے قابو مہران میں ایک کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے مبینہ کمانڈر محمد نواز عرف سندھی کو ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ صوبۂ بلوچستان پاکستان کا ایک بدامن ترین صوبہ شمار ہوتا ہے جہاں جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت تقریبا بیس دہشت گرد ٹولے سرگرم ہیں جو عام شہریوں اور شیعہ مسلمانوں کا قتل عام اور شیعہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس