Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان، حزب اختلاف کی اہم جماعتوں نے ڈیموکریٹک الائنس قائم کرنے کا اعلان کیا

پاکستان میں حزب اختلاف کی اہم جماعتوں نے ڈیموکریٹک الائنس کے نام سے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں حکومت کے خلاف ڈیموکریٹک الائنس بنانے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

میڈیا رپوٹوں میں اے پی سی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مجوزہ مشترکہ اعلامیہ میں وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو صرف جنوری تک کا وقت دے کر ملک میں آزاد اور شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ نئے انتخابات نہ کرانے پر دھرنا یا مارچ شروع کیا جائے گا اور تحریک عدم اعتماد لانا اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونا بھی تحریک میں شامل ہوگا۔

ٹیگس