Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان، چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش جاری

پاکستان میں چین کے تیار کردہ کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا ویکسین ، کین سینو کے تیسرے مرحلے کی کلینیکل آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ ویکسین نوول کورونا وائرس کے لئے چین کے کین سینو بائیولوجکس نے تیار کی ہے۔

پاکستان کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا ویکسین کین سینو کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں انجام پایا ہے۔پاکستان نے گزشتہ مہینے چین کے تیار کردہ کورونا ویکسین کین سینو کے تیسرے مرحلے کی انسانی آزمائش کی منظوری دی تھی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

اس دوران منگل کو پاکستان میں کورونا کے دو سو چھپن نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ چھے ہزار آٹھ سو چھیاسی ہو گئی جن میں سے چھے ہزار چار سو چوبیس افراد ہلاک ہو گئے اور دو لاکھ ترانوے ہزار ایک سو انسٹھ افراد کورونا کے شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد سات ہزار تین سو اڑتیس ہے۔

ٹیگس