Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا کے مریضوں میں پھر اضافہ

پاکستان میں کورونا کے تعلق سے حالات کافی بہتر ہیں تاہم گزشتہ چند دنوں سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق جوبیس ستمبر کی صبح ملک میں کورونا کے مزید سات سو ننانوے مریضوں اور پانچ کا اضافہ ریکارڈ گیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کے مریضوں میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد چھے ہزار سے نیچے چلی گئی تھی لیکن ادھر چند دنوں کے دوران یہ تعداد سات ہزار سے اوپر ہے جن میں سے پانچ سو اڑتالیس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
رپورٹ کے مطابق اس دوران کورونا سے مزید چار سو چھہتر افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ آٹھ ہزار دو سو سترہ ہے جن میں سے چھے ہزار چار سو تہتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دو لاکھ چورانوے ہزار تین سو بانوے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹیگس