Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • نواز شریف کو واپس ملک لایا جائے: وزیر اعظم عمران

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن سے واپس لانے اور عدالت میں پیش کئے جانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں میاں نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے  وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ سابق وزیر اعظم کو واپس لانے اور عدالت میں پیش کرنے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے گزشتہ برس اکتوبر میں نواز شریف کی درخواست پر ان کی سزا چھے ہفتے کے لیے معطل اور انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد سے وہ تاحال لندن میں مقیم ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سات سال قیدِ بامشقت اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ٹیگس