Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • افغانستان مذاکرات کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھائے: صدر پاکستان

پاکستان کا دورہ کرنے والے افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اسلام آباد میں صدر ‏عارف علوی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

عارف علوی اور عبد اللہ عبد اللہ کے درمیان ملاقات میں علاقائی مسائل، دوطرفہ تعلقات، سرحدی معاملات اور افغان امن مذاکرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں اور اس کا واحد حل سیاسی اور مذاکرات ہیں۔
پاکستان کے صدر نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بحران افغانستان کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کو یقینی بنانے کی کوشش کرے۔
انہوں نےافغانستان کی زیر قیادت امن عمل کے لیے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
افغانستان کی اعلی مصالحی کونسل کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اپنے پہلے تین روزہ دورے پر پیر کے روز اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلی سیاسی عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ٹیگس