Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا الزام

عمران خان نے ہندوستان پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان بقول ان کے پاکستان میں علما کو قتل کر کے، شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت جانتی ہے اور وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ گزشتہ چند مہینے میں اس قسم کی کئی کوششوں کو روکا گیا ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مولانا عادل خان کے قتل کو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے امن خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
مولانا عادل خان کو اتوار کو ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مولانا عادل خان سنیچر کی رات کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں مارے گئے تھے ۔
ادھر حکومت سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل ‎سواری پر ایک مہینے کے لئے پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

 

ٹیگس