Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • مسلم لیگ نون کو بڑا جھٹکا، عبدالقادر بلوچ اور ثنااللہ زہری نے پارٹی چھوڑی

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری نے نواز شریف کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے گروہ کے ساتھ رہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں جو بھی امن ہے وہ فوج کی بدولت ہے اور فوج کے خلاف میں کچھ بھی نہیں سن سکتا۔ بعد ازاں مسلم نون کے ایک اور سینیئر رہنما بلوچستان کے سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا آج سے نواز شریف کی کھل کر مخالف کریں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے مفادات کے لئے ہمیں استعمال کیا اب ہم نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری کے پارٹی چھوڑ جانے سے مسلم نون کی ملک گیر پوزیشن بری طرح متاثر ہوگی جبکہ حمکران تحریک انصاف کو اس صورتحال کا فائدہ پہنچے گا۔

 

ٹیگس