Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیر جلسوں اور ریلیوں کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں جلسوں اور ریلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک الائنس میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک بھر میں حکومت مخالف جلسوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں بائیس نومبر کو پشاور میں، تیس نومبر کو ملتان میں اور تیرہ دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ٹیگس