Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کا عزم

جامع زیارت پالیسی کے تحت ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کے لئے سہولتوں میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

 حکومت پاکستان نے حج  وعمرہ ٹور آپریٹرز کی طرز پر زيارت گروپ آپریٹرز تشکیل دینے کا پلان بنایا ہے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ایران، عراق اور شام کے مقدسات کے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، اس سلسلے میں ایران اور عراق  کی حکومتوں کے ساتھ باہمی تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔ مجوزہ جامع زیارت پالیسی بنانے کے لیے نوراحق قادری کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک اطلاع کے مطابق تمام مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

وفاقی مذہبی امور نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع زیارت پالیسی بنائی جائے گی، حج عمرہ آپریٹرز کی طرز پر زیارت گروپ آپریٹرز تشکیل دیے جائیں گے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ اور تفتان میں زائرین کی عارضی رہائش، طبی اور سفری سہولیات بہتر بنائیں گے۔ نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ بغداد ،کربلا اور نجف میں زائرین اور زیارت گروپ آپریٹرز کی سہولیات کے لیے اضافی عملہ ہوگا، زمینی سفرکرنے والے زائرین کی سہولت کے لیے روڈ نیٹ ورک بہتر کیا جائےگا، ان کا کہنا تھا کہ جامع زیارت پالیسی بنانے سے زائرین کی شکایات بروقت دور کرنا ممکن ہوگا۔

 

 

ٹیگس