Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • مغرب آزادی اظہار رائے کے نام پر منافقت کر رہا ہے: شیریں مزاری

پاکستان اور فرانس کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستان کی انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مغرب آزادی اظہار رائے کے نام پر منافقت اور تکبر سے کام لے رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں  کہا کہ ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم آزادی اظہار رائے کا احترام کریں گے تو فرانسیسی صدر امانوئل میکرون سے متعلق بیان کے وقت آزادی اظہار رائے کہاں چلا گیا؟

پاکستان کی وزیر وفاق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ ستم ظریفی اور منافقت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ مغرب کا تکبر ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں مسلمان بچوں کے لیے خصوصی طور پر ’شناختی نمبر‘ الاٹ کرنے کے اقدام سے متعلق ایک خبر پر پاکستان کی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے کہا تھا کہ امانوئل میکرون مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا جس میں نازی جرمنی میں یہودیوں کو بھی شناخت کے لیے اپنے لباس پر پیلے رنگ کا ستارہ پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔

فرانس کے وزیر خارجہ ایگنس وان ڈیر محل نے شیریں مزاری کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نفرت انگیز الفاظ صریح جھوٹ پر مبنی ہیں، نفرت اور تشدد کے نظریات سے دوچار ہیں ۔

ٹیگس