Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے متاثرین میں اضافہ

پاکستان میں کورونا سے متاثرین اور اموات میں اضافے کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار نو، نئے مریضوں اور انسٹھ نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار دو سو چودہ مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ بیاسی ہزار آٹھ سو بانوے ہو چکی ہے جن میں سے سات ہزار آٹھ سو تین افراد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تین لاکھ بتیس ہزار نو سو چوہتر افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے بیالیس ہزار ایک سو پندرہ ہو چکی ہے جن میں سے ایک ہزار آٹھ سو سڑسٹھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ سینٹر نے بتایا ہے کہ چوبیس نومبر کو کورونا کے مریضوں کا پتہ لگانے کے لئے اکتالیس ہزار پانچ سو تراسی نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ملک میں انجام پانے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد باون لاکھ ستانوے ہزار سات سو تین ہو گئی ہے۔

ٹیگس